فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض مالکی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ شکایت محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود اور انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اٹارنی جنرل واتو بنسودا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی ہے۔
محمود عباس نے اس ملاقات کے دوران واتو بنسودا کو فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے حالیہ جرائم سے آگاہ کیا اور اس مسئلے کا فوری جائزہ لینے کی اپیل کی۔ریاض مالکی کے بقول اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی تفصیلات انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اٹارنی جنرل کو فراہم کی گئی ہیں اور صیہونیوں کے جرائم کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگز بھی انھیں پیش کی گئی ہیں۔ ریاض مالکی نے کہا کہ ان میں سے بعض شکایات کا تعلق فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے سے ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر کے اوائل سے صیہونیوں نے فلسطینیوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں جس کے دوران اب تک تہتر فلسطینی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔