رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2000 ء سے 2013 ء کے درمیانے میں پانچ ہزار یہودیوں نے خود کشی کی۔ خود کشی کرنے والے یہودیوں میں بڑی تعداد ان فراد پر مشتمل ہے جو حالیہ برسوں کے دوران بیرون ملک سے اسرائیل منتقل ہوئے۔ ان میں 1658 افراد کی عمریں پندرہ سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کی ریسرچ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے دو تہائی یہودی حالیہ برسوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں آباد کیے گئے تھے۔سنہ 2005 ء سے 2013 ء کے عرصے میں کل خود کشی کرنے والوں کی 78 فی صد نے خود کشی کی۔ خود کشی کرنے والوں میں بیشتر سنہ 1990 ء کے بعد سوویت یونین کی ریاستوں سے اسرائیل میں آباد ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے یہودیوں میں 16.6 فی صد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جو سنہ 1980 ء کے عرصے میں اسرائیل میں آباد ہوئے تھے۔
سنہ 2013 ء میں 117 یہودیوں نے خود کشی کی۔ ان میں 100 یہودیوں کا تعلق سابق سوویت یونین سے جب کہ 15 کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔