(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاستی جرائم کے خلاف اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی بین القوامی تنظیم ‘بی ڈی ایس’ نے کہا ہے کہ وہ صرف اسرائیل نہیں بلکہ وہ صیہونی جرائم کی سرپرستی کرنے والےامریکہ کا بھی مقابلہ کرے گی۔
اسرائیلی ریاست کے معاشی اور سرمایہ کاری کے لیے بائیکاٹ مہم چلانے والی عالمی تنظیم ‘بی ڈی ایس’ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس جس میں انھوں نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی بین القوامی تنظیم ‘؛بی ڈی ایس’ کی تحریک کو غیرقانونی قرار دے گا اور جلد ہی اس کے خلاف اقدامات کریں گے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو خوف زدہ کرنے، اسرائیلی آباد کاری، نوآبادیاتی نظام، فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کی حمایت اور نسلی امتیاز برتنے کی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔
‘بی ڈی ایس’ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات کے جواب میں جاری کردہ ایک بیان میںکہا کہ اس کا مقابلہ صرف اسرائیل سے نہیں بلکہ وہ اسرائیلی جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کا بھی مقابلہ کرے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس تحریک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں سے وابستہ کارکنوں کو دباؤو میں لانے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔