(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے باعث فلسطینی شہری کویت میں انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا وائرس سے بیرون ملک میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست کویت میں ایک فلسطینی شہری 45 سالہ باسم جبری عواد چند روز قبل کرونا کا شکار ہوا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھاتاہم وہ جانبرنا ہو سکا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک موجود 71 فلسطینی کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں مجموعی طورپر 1300 فلسطینی عالمی وباء کا شکار ہوئے جن میں سے 526 صحت یاب ہوگئے ہیں۔