اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کل اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس کے ایک غیرآباد علاقے اور جنگل میں ایک یہودی آباد کار اچانک لاپتا ہوگیا ہے۔
عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے گم شدہ یہودی طلب علم کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے لیکن آخری اطلاعات تک اس کا کوئی نام نشان نہیں مل سکا ہے۔ لاپتا ہونے والا یہودی ایک مذہبی مدرسے کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال وسط جون کو مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر سے تین یہودی طالب علم اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔ ایک ماہ کے بعد انہیں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ یہودی طلباٰء کو فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے جنگجوئوں نے یرغمال بنایا اور پھر انہیں قتل کردیا۔
