اردن میں سماجی کارکنوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمات کرنے والے شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تعمیرو مرمت کے لیے ایک نئی فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے جسے کے تحت ایک ملین اردنی دینار جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
"ہم عزم کی شمع جلائےرکھیں گے” کے عنوان سے یہ مہم اردن کی انجینیر ایسوسی ایشن کی جانب سے شروع کی گئی ہے اور اس اب اس میں مزیدکئی تنظیمیں شامل ہوگئی ہیں۔ مہم کو ایک مقامی ریڈیو "حیات ایف ایم” کی معاونت بھی حاصل ہے جس کے ذریعے وقفے وقفے سے مہم میں شمولیت کی اپیل نشر کی جا رہی ہے۔اردنی انجینیر ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ان کی یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ کرانے کے حوالے سے مشہور بدنام زمانہ "اعلان بالفور” کو 98 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سنہ 2009 ء کےبعد سے یہ مہم ہرسال چلائی جاتی ہے۔ پرانے بیت المقدس کی تعمیرنو اور مرمت کے لیے یہ اپنی نوعیت کی 5 ویں مہم ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن کے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم میں جمع ہونے والی رقم سے بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے دوران متاثرہونے والے گھروں اور مقدس مقامات کی تعمیرومرمت کا کام کیاجائے گا۔
درایں اثناء فلسطین کے سرکردہ رہنما الشیخ رائد صلاح نے اردن میں جاری فنڈ ریزنگ مہم کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اردنی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دل کھول کر عطیات جمع کرائیں گے۔