(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم تاحال جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کر دیاجب وہ اپنے گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے ۔
قابض فوج نے نہتے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر شہید کر دیا تاہم مظلوم کشمیریوں نے واقعے کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی جارج کرتے ہوئے بد ترین تشدد کیا جبکہ گھر گھر تلاشی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نافذ کیا گیا لاک ڈاون ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے، کشمیریوں کو کھانے پینے سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔