• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانیہ کی لیبر پارٹی اور یورپی سپراسٹورچین کا اسرائیلی بائیکاٹ

پیر 23-11-2015
in عالمی خبریں
0
British Baycott
0
SHARES
0
VIEWS

برطانیہ کی دیرینہ سیاسی جماعت "لیبرپارٹی” اور یورپی ملکوں کی سپر اسٹور کی سب سے بڑی چین”کے ڈی وی” نے اسرائیلی سیکیورٹی کمپنیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی اور یورپی فاسٹ فوڈ چین کی جانب سے اسرائیلی بائیکاٹ کے اعلان پرصہیونی میڈیا چراغ پا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بھی بائیکاٹ کے فیصلے پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبر پارٹی کی طرف سے باضابطہ طورپر اعلان کیا گیا ہے کہ جماعت اسرائیل کی سیکیورٹی کمپنیوں اور مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اسرائیلی سیکیورٹی کمپنیوں اور مقبوضہ عرب شہروں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہی ہے بلکہ اسرائیلی کالونیوں میں معاونت کرنے والی غیرملکی فرموں کا بھی بائیکاٹ کرے گی۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی سیکیورٹی کمپنی ” G4S ” جو پچھلے بارہ سال سے لیبر پارٹی کو سیکیورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی بھی شامل ہے، کیونکہ یہ کمپنی برطانیہ کے علاوہ اسرائیل اور کئی دوسرے ملکوں میں بھی سیکیورٹی سروسز مہیا کررہی ہے۔

ادھر یورپی ملکوں کے سب سے بڑے سپر اسٹور چین "کے ڈی وی” کے برلن میں قائم ہیڈ کواٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "کے ڈی وی "نے اسرائیل کی متنازع مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاریف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبر پارٹی میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان پر رائے شماری کرائی گئی تو 16 میں سے 12 ارکان نے بائیکاٹ کی حمایت کی جب کہ چار نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبرطانیہ کی لیبر پارٹی اور یورپی سپراسٹورچین کا اسرائیلی بائیکاٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.