• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانوی پارلیمنٹ کا فلسطینی پناہ گزینوں میں تیزی سے بڑھتی غربت پرتشویش کا اظہار

بدھ 27-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0107
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’’مر برائے حق واپسی‘‘ کی مرتب کردہ رپورٹ کے اعدادو شمار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں بڑھتی غربت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لبنان میں پہلے سے موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور شام سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی غربت کا تفصیلی احوال بیان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان میں جہاں شام سے آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد نے پہلے سے موجود مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں اقوام متٰٗحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بھی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔

گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور وزیرثقافت و سابق وزیر صحت بن براڈشو نے بھی مرکز حق واپسی کی مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین نہایت مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔

براڈ شو نے برطانوی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی غربت کم کرنے کے لیے نہ صرف مالی امداد مہیا کرے بلکہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کےقیام کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ برطانوی حکومت اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز میں غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پناہ گزینوں کو اپنی مرضی کا کاوربار کرنے یا ملازمت کا حاصل نہ ہونے کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’’اونروا‘‘ کی جانب سے فراہم کردہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبرطانوی پارلیمنٹ کا فلسطینی پناہ گزینوں میں تیزی سے بڑھتی غربت پرتشویش کا اظہار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.