• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بحرین کی ظالم اسرائیلیوں کے ساتھ تعلقات کی خواہش  کا اظہار

جمعہ 28-06-2019
in عالمی خبریں
0
بحرین کی ظالم اسرائیلیوں کے ساتھ تعلقات کی خواہش  کا اظہار
0
SHARES
1
VIEWS

بحرین کےوزیرخارجہ نے فلسطینی کاز سے خیانت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، صدی کی ڈیل پر عملدرآمد اور فلسطینی سرزمین کو ظالم صیہونیوں کے حوالے کرنے کی غرض سے بحرین کے شہر منامہ میں ہونے والی شرمناک اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خالد بن احمد آل خلیفہ نے دعوی کیا کہ اسرائیل ایک حقیقت ہے اور اسرائیل کو اپنی سرحدوں پر امن کے قیام کا حق حاصل ہے بحرین اسرائیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہا ہے ۔

اسرائیلی صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ "منامہ کانفرنس” عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگی،اور یہ اجلاس بھی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی طرح ایک گیم چینجر کے طورپر تاریخ میں یادرکھا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی اخبارنے  اپنی خبر میں بتایا ہے کہ اسرائیلی صحافیوں اور تاجروں کا بحرین میں زبرددست استقبال کیا ہے اور بحرین کے بادشاہ کے مشیر نے ان کے لیے خصوصی دعوتوں کا اہتمام کیا ہے۔

امریکہ کے تیار کردہ ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے پہلے مرحلے کے طور پر بحرین اجلاس منگل کو منامہ میں شروع ہوا اور بدھ کی شام ختم ہوا جس میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب حکومتوں نے عوامی منشا کے برخلاف فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے شرکت کی جبکہ دوسری جانب فلسطینی تنظیموں، عرب ملکوں کے عوام اور دانشوروں نے منامہ کانفرنس کی شدید مخالفت کی ۔ فلسطینی تنظیموں نے اپنے  مشترکہ اعلامیہ میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام بیت المقدس اور فلسطین کے ایک انچ ٹکڑے سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

Tags: بحرین اسرائیل خفیہ تعلقاتبحرین کا صدی کی ڈیل کی حمایتبحرین کا فلسطین سے دھوکابحرین کی غداری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.