(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا دورہ بحرین ان کی سرزمین کی بے حرمتی کے برابر ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آئندہ سال 14فروری کو صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا متوقع دورہ بحرین کے خلاف گزشتہ روزبحرینی عوام نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جس میں اس دورے کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ مظاہرین نےفلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
بیشتر لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ بحرین کے عوام نے نیتن یاہو کے آئندہ سال 14فروری کوہونے والے دورہ بحرین کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے اور اسےاپنی سر زمین کی بےحرمتی سے تشبیہ دیا ہے ۔