(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر جلا ل فیروز کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے تاہم بحرین کے عوام کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے اور حکومت پر شدیددباؤ ہے۔
بحرین سےرکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جلال فیروزنے فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اور منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئےمنعقدہ بین الاقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بدقسمتی سے بحرینی حکومت کے صیہونی ریاست کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اور آپ دیکھیں گے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد جو دوسری خلیجی ریاست صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کرے گی وہ بحرین ہوگا لیکن یہ بحرینی عوام کی خواہشات کے عین مخالف ہے ، بحرینی عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پرمذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت پر شدیددباؤ ڈالا جارہا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ بحرین کے ایوان زیریں کے تمام اراکین اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے پر متفق ہیں تاہم فرمانرواں کے ایوان میں اس کی حمایت ہے جس کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔