• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایتمار فائرنگ میں ملوث حماس سیل کو گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

منگل 06-10-2015
in عالمی خبریں
0
hamas-cell
0
SHARES
3
VIEWS

قابض اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایتمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث حماس کے سیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایتمار میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی افسر اور اس کی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق اس سیل میں پانچ افراد شامل ہیں جو کہ تمام مغربی کنارے کے شہر نابلس کے رہائشی ہیں۔ ان تمام پانچ افراد کو ہفتہ اور اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے چلائی جانے والی حراستی مہم کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق گروپ کے سربراہ کی شناخت 37 سالہ راغب احمد محمد علاوی کے نام سے کی گئی ہے۔ اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار تنظیم ‘شن بیت’ کے مطابق راغب نے ان تمام افراد کو بھرتی کرکے انہیں ہتھیاروں کی ٹریننگ دی تھی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام پانچ افراد اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

گروپ کے ایک اور ممبر کو نابلس میں ایک ہسپتال سے سادہ لباس میں ملبوس اسرائیلی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی۔ فلسطینی شہریوں نے اس شخص کو حراست میں لئے جانے کی پرتشدد کارروائی کی وڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے۔

اسرائیلی ادارے شن بیت کے مطابق تمام پانچ ملزمان کا تعلق حماس سے ہے۔ اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سیل کی حراست اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون کا نتیجہ ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.