اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرنوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اہم وزارتیں حاصل نہ ہونے پر لیکوڈ پارٹی کے ارکان نے نیتن یاھو سے سخت برہمی اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے وزارت خارجہ کا قلم خالی ہونے کے بعد وزیراعظم نے اسے اپنی جماعت کے لیے مختص کیا ہے لیکن اس کے علاوہ کئی اہم وزارتیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئی ہیں۔
اخبار لکھتا ہے کہ نیتن یاھو وزارت خارجہ کا قلم اپنی جماعت کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔ فی الحال یہ عہدہ لیبر پارٹی یا صہیونی یونین کو دیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق لیکوڈ کے ارکان صحت، تعلیم، دفاع اور مالیات جیسی اہم وزارتیں اپنے پاس رکھنے کے خواہاں تھے مگر نیتن یاھو نے یہ تمام وارتیں مخلوط اتحاد میں شامل دوسری جماعتوں میں بانٹ دی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین