• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں یونانی پارلیمان کی متفقہ قرارداد منظور

منگل 22-12-2015
in عالمی خبریں
0
Grsses Parli
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یونان کی پارلیمنٹ نے آج منگل 22 دسمبر کو آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے جلد از جلد فلسطینی ریاست قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونانی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں ارکان کی بھاری اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کر کے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں سرمایہ کاری کے لیے کوششیں کرے۔

رپورٹ کے مطابق یونانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نیکوس فوٹیسز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خود مختار فلسطینی ریاست کےقیام کی قرارداد کی حمایت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی تھی۔

فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکر کا کہنا ہے کہ یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست میں متفقہ قرار داد کی منظوری پوری ملکوں میں مسئلہ فلسطین کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ اس قرارداد نے یہ واضح کیا ہے کہ یونان سمیت دیگریورپی ممالک مسئلہ فلسطین کے منصفانہ کے لیے کے پرزور حامی ہیں اور وہ جلد از جلد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ یونان کی پارلیمنٹ نے ایک ہفتہ قبل فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ پچھلے ہفتے پارلیمنٹ کی خارجہ و دفاع امور کمیٹی کی جانب سے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی تھی جس میں فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے رائے شماری کی سفارش کی گئی تھی۔

فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکر نے بتایا کہ یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں مفتقہ قرارداد کی منظوری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے رائے عامہ تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک یورپ کے کئی ممالک جن میں فرانس اور برطانیہ جیسے بڑے ممالک کی پارلیمان بھی شامل ہیں فلسطینی ریاست کی حمایت کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

Tags: israeliThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.