• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آزاد فلسطینی ریاست کو اسلحہ رکھنے کا حق نہیں ہوگا:نیتن یاھو

منگل 08-12-2015
in عالمی خبریں
0
Nethan PA
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےاپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیل کا قومی تشخص ایک یہودی ریاست ہی ہوگا اور اس پرپیش رفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں فلسطین کو ہرقسم کے ہتھیاروں سے پاک ہونا ہوگا۔ مشرق وسطیٰ کے دو ریاستی حل کی صورت میں ہماری بنیادی شرط اسلحہ سے پاک فلسطینی ریاست ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں منعقدہ ایک کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کا واحد حل یہ ہے کہ فلسطینی ریاست ہرقسم کے اسلحہ سے پاک ہو۔ نیز فلسطینی ریاست کو اسرائیل کو یہودی ریاست کے طورپر تسلیم کرنا ہوگا۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل نہ ہونے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ آج تک فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کو یہودیوں کی قومی ریاست کے طورپر تسلیم کرنے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی اور یہودی اقوام پر مشتمل ریاست نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے اس انتباہ کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل میں امن وامان کا راستہ فریق ثانی کی جانب سے امن کی شرائط پرعمل درآمد میں مضمرن ہے، مگر افسوس ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے امن کی خواہش کا کھل کراظہار نہیں کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.