(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) او آئی سی نے بھی قطری دارالحکومت پر قابض اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تنظیم نے عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جابرانہ ناجائز ریاست اسرائیل کو خطے میں جاری خطرناک جارحیت ختم کرنے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا پابند بنائے۔
یاد رہے کہ سفاک صہیونی حکومت نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب حماس کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔حملے میں حماس کی اعلی قیادت محفوظ رہی۔