لندن(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)برطانیہ میں قائم انٹر پال چیئرٹی فائونڈیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم فلسطینی علاقوں میں اپنی فلاحی سرگرمیاں بدستور جاری رکھے گی۔
رونامہ قدس کے مطابق ‘انٹرپال’ فائونڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ تنظیم کا مقصد محتاج اور غریب شہریوں کی مدد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ نے حال ہی میں اپنی اشاعت میں ‘انٹرپال’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بیان پر معافی مانگ چکی ہے۔
ستائیس اپریل کو ‘انٹرپال’ نے برطانیہ کی ایک عدالت میں طویل مقدمہ لڑنے کے بعد اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ عدالت کی طرف سے اخبار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تنظیم کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد اخبار ‘ڈیلی میل’ نے تنظیم سے معافی مانگ لی تھی۔
یورپ ۔ فلسطین رابطہ گروپ کے چیئرمین زاھر بیراوی نے برطانوی اخبار کی طرف سے معافی مانگنے اور عدالت میں مقدمہ جیتنے کو فلسطینی قوم کی کامیابی قرار دیا تھا۔