• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتہا پسند یہودیوں کی بیت المقدس میں مسیحی قبرستان کی بے حرمتی

پیر 11-01-2016
in عالمی خبریں
0
Cristian Garve
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قابض یہودیوں کےہاتھوں مسلمانوں کے علاوہ مسیحی برادری کے مقدس مقامات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے میں واقع عیسائیوں کے ایک تاریخی قبرستان’’دیر بیت جمال‘‘ کی بے حرمتی کی گئی

نتہا پسند یہودیوں کی بیت المقدس میں مسیحی قبرستان کی بے حرمتی

ہے۔

رپورٹ کے مطابق عیسائی لاطینی کیتھولک چرچ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’’دیربیت جمال‘‘ نامی قبرستان ’’سالزیان رھبان‘‘ کے زیرانتظام ہے جس کی دیکھ بحال کیھتولیک عیسائی پادری کررہے ہیں۔۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز قبرستان میں موجود کئی قبروں کو اکھاڑا ہوا پایا گیا۔ اس موقع پر شرپسندوں نے قبروں کے ساتھ نصب کی گئی عیسائی مذہبی علامت صلیب بھی توڑ دی تھی اور کئی قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ قبرستان سنہ 1981 اور س 2014 ء میں بھی یہودی شرپسندوں کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ یہودی شرپسندقبرستان میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں بلکہ مذہبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبروں اور قبرستان کی دیواروں پر عیسائی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یہودی شرپسندوں نے بیت المقدس میں کسی عیسائی قبرستان کی بے حرمتی کی ہے۔ ماضی میں اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ کچھ ہی عرصہ پیشتر یہودی آباد کاروں نے بیت المقدس میں عیسائیوں کے ایک دوسرے قبرستان کی بے حرمتی کی تھی۔

میں کوہ داؤد علیہ السلام کے ٹیلوں کے درمیان عیسائی برادری کے ایک قدیم قبرستان پر یہودی آباد کاروں نے حملہ کرکےقبروں کی توڑ پھوڑ کی اور قبروں کے نشانات مٹاتے ہوئے بے حرمتی کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے قبرستان پرحملہ کرنے والے یہودیوں کی بڑی تعداد مقامی یہودی کالونیوں میں قائم انتہاپسندوں کے مدارس اور اسکولوں سے آئی تھی۔ اسرائیلی مدارس سے آنےوالے یہودی طلباء ماضی میں بھی مسلمانوں اور مسیحی برادری کے قبرستانوں اور دیگر مقامات کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔

ادھر صہیونی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چار یہودی شرپسند عناصر کوقبرستان میں قبروں پرلگی مرحومین کی تعارفی تختیاں اتارتے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ موقع سےفرار میں کامیاب ہو گئے۔

اسرائیلی حکام کے ایک دوسرے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جبل داؤد کے قریب انجیلی قبرستان کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے جسےمغربی کنارےمیں اس طرح کی کارروائیوں کے بعد وہاں سے بے دخل کیاگیا تھا۔ وہاں سے بے دخلی کے بعد اس نے اب بیت المقدس اور دوسرے مقامات پر مقدس مقامات کی بے حرمتی شروع کردی ہے۔ سنہ 2000 ء میں شروع ہونے والی فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کچلنے کے لیے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون نے بھی اس کی مدد کی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتہا پسند یہودیوں کی بیت المقدس میں مسیحی قبرستان کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.