مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کے متعدد پولیس افسران نے اسرائیل میں تربیتی ورک شاپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی فوجی افسران نے یہ اقدام اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’’BDS‘‘کے دباؤ کے بعد کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار’ ہارٹز‘نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کی فیرمائونٹ ریاست کے نورتھامپٹن شہر کے پولیس چیف اور کئی دوسرے پولیس افسران نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس عہدیداروں نے ’’بی ڈی ایس‘‘ تحریک کی حمایت کی ہے اور اس تحریک کے دباؤ اور ترغیب کے بعد صیہونی ریاست میں تربیتی کورس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ارمیکا میں صیہونیوں کی ایک منظم تنظیم ’’ADL ‘‘نے امریکی انسداد دہشت گردی پولیس کے افسران کے ایک گروپ کو اسرائیل میں ہونے والی ایک تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لیے تیار کیا تھا مگر بی ڈی ایس تحریک کی وجہ سے ان افسران نے صیہونی ریاست کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔