(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی سینیٹ میں بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو سب سے بڑے اور غیر جوہری مگر خطرناک بم کی فراہمی پر عمل درآمد کرے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی سینیٹرز جوش گوتھمیر اور برائن مسٹ کی جا نب سے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس اس بل کے تحت پینٹاگون سے اسرائیل کے ساتھ مشاورت کرنے امریکی ساختہ غیر جوہری لیکن سب سے بڑے ارو خطرناک بم ‘بنکر بسٹر’ کی فراہمی کی راہ ہموار کرے تاکہ اسرائیل ایران کی زیرزمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرسکے ۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس بل پر آئندہ جمعہ کے روز غور کیا جائے گا۔