(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عرب سرزمین فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے جبری قیام کے بعد سے غیر قانونی یہودی آبادکاری ، قبضہ اور فلسطینیوں کی اپنی ہی سرزمین سے نقل مکانی کا سلسلہ بند نہیں ہوا سلیئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر سرپرستی ہونے والے اماراتی اسرائیلی معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی ہتھکنڈوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا ہے ارض فلسطین پر صیہونیوں کا قبضہ پیرس پر نازیوں کے قبضے کی طرح ہے انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن عربوں کو صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوجائے گا ۔