• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امارات نے اسلام اور فلسطین سے خیانت کی جو دیر پا نہ ہوگی، خامنہ ای

بدھ 02-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امارات نے اسلام اور فلسطین سے خیانت کی جو دیر پا نہ ہوگی، خامنہ ای
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی  خامنہ ای نے کہا کہ اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گےمجھے امید ہےکہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نےکیا ہےاس کی تلافی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قیام امام حسین پر روشنی اور حضرت زینب کی لازوال صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ امام حسین کی بصیرت و شجاعت کے باعث کربلا کا واقعہ اسلام کی بقاء کا ضامن بنا اور مسلمانوں کے لیے ظالموں کے خلاف مشعل راہ، اس کے باوجود امارات نے صیہونیوں کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور وہ فلسطین اور فلسطینی مسلمانوں کو بھول گئے ہیں  ۔

انہوں نے امارات، اسرائیل ڈیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ متحدہ عرب امارات کی یہ غداری زیادہ دیر نہیں چلے گی لیکن یہ بدنما داغ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں  نے مزید کہاکہ اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گےمجھے امید ہے کہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہےاس کی تلافی کریں گے۔

 واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پرسامنے آیا ہےجب کہ گزشتہ روز ہی اسرائیل اور ابوظہبی کے درمیان پہلی کمرشل فلائٹ کا آغاز ہوا اور ایک امریکی اسرائیلی وفد پہلی بارمتحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اترا  ہے۔

 امارات اسرائیل ڈیل کے بعد سےایرانی حکام امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اسرائیلی اماراتی ڈیل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ  تہران میں بعض حکام نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک مل کر مشرق وسطیٰ میں ایک نئے خطرے کو جنم دے رہے ہیں

Tags: آیت اللہ علی خامنہ ایامارات اسرئیلی دوستیامارات اسرائیل ڈیلایران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.