(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی ، اماراتی مشترکہ ترقیاتی فنڈز میں تین ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مراکش جیسے خطوں میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کرے گا۔
‘ابراہیم ترقیاتی فنڈز’ کے نام سے منسوب کئے جانے والے امریکی ، صیہونی اور اماراتی مشترکہ ترقیاتی فنڈز کے قیام میں امریکا کا کلیدی کردار رہاہے اور اس کے مرکزی دفتر کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس ترقیاتی فنڈز کیلئے تین ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مراکش جیسے خطوں میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کرے گا۔