• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل یاد رکھے مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ڈاکٹر علی لاریجانی

پیر 19-03-2012
in عالمی خبریں
0
plf larijani
0
SHARES
0
VIEWS

plf larijani دورہ ایرانی پارلیمنٹ کے دوران شرکائے مارچ برائے آزادی القدس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے کہا کہ آپ نے اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے

اور راہ حریت کا انتخاب کیا ہے۔
 شرکاء مارچ ٹو یروشلم کے اعزاز میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے علاوہ، مارچ ٹو یروشلم کے کوارڈینیٹر فیروز مٹھی بور والا اور ممبر ایرانی پارلیمان ڈاکٹر غفوری نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر غفوری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی اپنی گھروں کو لوٹ جائیں اور بیت المقدس ان کے ملک کا دارالخلافہ ہو۔ ایرانی ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ جو بھی فلسطینیوں کے لئے جدوجہد کرے گا اسلامی جمہوری ایران اس کی بھرپور حمایت کرے گا۔ امام خمینی رہ نے کہا تھا کہ اسرائیل جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ شرکاء کا مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر غفوری نے کہا کہ آپ کی تحریک سے جلد فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ہمارے ملک میں آمریت کی طویل حکمرانی رہی ہے۔ لیکن پھر امام خمینی رہ کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں انقلاب اسلامی جمہوری ایران وجود میں آیا۔ اس انقلاب کے لئے لاکھوں جانیں قربان کی گئیں۔ مدرس نامی پارلیمنٹ کے رکن کو صرف اس لئے تہ تیغ کیا گیا چونکہ انہوں نے وقت کے آمر کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کیا تھا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ میں اس کاروان القدس میں شریک لوگوں اور حریت پسندوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ نے اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے اور راہ حریت کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یاد رکھے کہ مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے، صیہونی ریاست قبلہ اول اور یروشلم کو یہودیانے کو منصوبے کو ترک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیت مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.