(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ساحلی علاقے میں اسرائیل کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کا ہواباز شدید زخمی ہوا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ساحلی علاقے ’’ھشارون‘‘ کے مقام پر ایک مشاق طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار ہوا باز نے پیراشوٹ کی مدد سے اترنے کی کوشش کی۔ مگر اس دوران گر کروہ شدید زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ کو درمیانے درجے کے زخم آئےہیں۔ زخمی پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کسی مشاق طیارے کا ایک ہفتے میں دوسرا حادثہ ہے۔ گذشتہ ہفتے شمالی فلسطین میں اسرائیل کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار جنرل منیر عمار ہلاک ہوگیا تھا۔