(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قوم کے حقوق کو دبانے اور فلسطینیوں کے مستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظرانداز کرکے فلسطینیوں کے حقوق غصب کیے گئے۔
سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے احمد ابو الغیط نے فلسطینیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں قابض صیہونی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم جس ظلم کا کئی عشروں سے سامنا کررہی ہے وہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔ فلسطینی قوم 70 سال سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے لیکن اسرائیل کا ظلم اور غاصبانہ تسلط جلد زوال پذیر ہوگا۔
احمد ابو الغیط نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کو دبانے اور فلسطینیوں کے مستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظرانداز کرکے فلسطینیوں کے حقوق غصب کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش جو دو ریاستی حل کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لیے دائمی امن اور ان کے مسلمہ حقوق کی فراہمی سے ہٹ کر ہوں گی وہ ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔ فلسطینی قوم جلد اپنے حقوق حاصل کرے گی۔ وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔