اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والےٹیلی ویژن 2 کی رپورٹ کے مطابق موومنٹ پارٹی کے رکن عمیر پیریز کی جانب سے وزارت ماحولیات کے عہدے استعفیٰ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کے لیے سخت بھاری ثابت ہو رہا ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند یہودی تنظیم "جیوش ہوم” کے سربراہ اور وزیر اقتصادیات نفتالی بینت اور موومنٹ پارٹی کی خاتون سربراہ زیپی لیونی نے واضح کیا ہے کہ مستعفی وزیر کی جگہ موومنٹ پارٹی کے کسی دوسرے رکن کو اس منصب پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔
ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراقتصادیات وخزانہ نفتالی بینیت نے وزیراعظم نیتن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمیر پیریز کی جگہ میئر شطریت کو وزارت ماحولیات کا قلم دان نہ سونپیں۔ اگر انہوں نے ایسا کیا توہ وہ وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ خیال رہے کہ موومنٹ پارٹی کے عمیر پیز استعفے کے بعد اب بھی اس جماعت کے پانچ وزراء حکومت کا حصہ ہیں۔
خیال ہے کہ اسرائیلی وزیرماحولیات عمیر پیریز نے وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ دفاعی بجٹ کے معاملے پر اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین