قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کی شب 48ء میں صہیونی قبضے میں جانے والے علاقے ‘اشکول’ کی علاقائی کونسل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ یہ علاقہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہے۔
عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں دعوی کیا کہ میزائل کھلے میدان میں گرا جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اخبار کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی سے داغا گیا میزائل سدیروت سے کچھ فاصلے پر غزہ کی پٹی ہی میں گرا۔اخبار ہی مطابق ‘اشکول’ پر میزائل حملے سے پہلے اسرائیلی حکام نے خبردار کرنے والے خطرے کے آلارم نہیں بجائے۔