• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی

بدھ 23-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0751
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل شمالی فلسطین میں الجلیل شہر میں کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی انجینیر کور کے زیراہتمام ملک کے شمالی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار کی تعمیر 9 میٹر اونچی ہوگی۔ دیوار کے درمیان کچھ فاصلے پر اسرائیلی فوجیوں کے لیے کنٹرول ٹاور بنائے جائیں گے جن کی مدد سے سرحدی علاقوں کے قرب وجوار میں کسی بھی قسم کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی سرحد سے متصل علاقے میں کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ گذشتہ برس کے آخر میں اسرائیل نے شام میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیر کمانڈر سمیر القنطار کو کئی ساتھیوں سمیت قتل کردیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے لبنان سے متصل اپنی سرحد سیل کردی تھی اور سرحد پر سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.