• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز پرپابندیاں عائد کردیں

بدھ 30-12-2015
in عالمی خبریں
0
NGO Israel
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے غیرملکی امداد سے چلنے والی کئی فلاحی تنظیموں’’این جی اوز‘‘ پرپابندیاں عائد کرنا شروع کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی وزارت قانون سے متعلق خصوصی کمیٹی نے یورپی ممالک اور دوسرے ملکوں سے فنڈز حاصل کرنے والی متعدد این جی اوز پرپابندیاں عائد کرنا شروع کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی محکمہ قانون کی جانب سے عارضی طورپر کئی این جی اوز پرپابندیاں عائد کی ہیں اور ساتھ ہی ’’شاکیڈ‘‘ قانون کے تحت پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کی آمد کا 50 فی صد یورپی ملکوں یا کسی بھی دوسرے ملک فنڈز حاصل کرتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت این جی اوز کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ جس ملک سے فنڈز حاصل کرتے ہیں اس کی تمام تفصیلات اور حکومت کی طرف سے لائسنس کو اپنے پاس رکھیں۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی جانب سے غیرملکی فنڈز پر چلنے والی این جی اوز کے نمائندگان کو خصوصی کارڈز جاری کرے گی اور وہ کارڈز انہیں ہمہ وقت اپنے پاس رکھنے ہوں گے۔ تمام این جی اوز اپنی آمدن کے ذرائع کے بارے میں پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کو آمدن کے ذرائع ظاہر نہ کرنے والی این جی اوز کو 29 ہزار شیکل تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم سات ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خاتون وزیرقانون نے پارلیمنٹ میں یہ قانون پیش کیا ہے جس تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے تام یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

صہیونی حکام کی جانب سے کہا گیاہے کہ تل ابیب نے این جی اوز پرپابندیاں اس لیے لگائی ہیں تاکہ کسی تنظیم کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کاروں تک امداد کی فراہمی کو ناممکن بنایا جاسکے۔پابندیوں کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان میں سے بیشتر اسرائیل کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل ہی کی نمائندگی کرتی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز پرپابندیاں عائد کردیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.