• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 20 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل: نیتن یاھو کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث فلسطینی گرفتار

ہفتہ 09-01-2016
in عالمی خبریں
0
Israeli-comandos
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے قتل کی سازش تیار کرنے میں ملوث ایک فلسطینی گروپ کو پکڑا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاھو کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

رپورٹ میں فوجی ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے اس گروپ کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے نہ صرف نیتن یاھو کے قتل کی سازش تیار کی تھی بلکہ یہودی آبا کاروں اور فوجیوں کےاغوا کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے ایک ماہ قبل بیت المقدس اور مغربی کنارے کے الخلیل شہر سے ایک ہی گروپ سے وابستہ چھ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ انٹیلی جنس اداروں نے اب اس خبرکو میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صہیونی خفیہ اداروں کا دعویٰ ہےکہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کا تعلق تحریک حماس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران نیتن یاھو کو حملے کا نشانہ نانے اور یہودی فوجیوں کو اغواء کرنے کی بھی اسکیم تیار کی تھی تاکہ ان کےبدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

اسرائیلی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ فلسطینیوں نے یہودی فوجیوں کو اغواء کے بعد چھانے کے لیے سرنگیں کھودنا شروع کی تھیں۔ صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو سال قبل بھی الخلیل شہر سے ایسا ہی ایک گروپ پکڑا گیا تھا جس نے اہم اسرائیلی شخصیات کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، اس گروپ کی قیادت 36 سالہ ایک فلسطینی مزاحمت کار ماہر القواسمی کررہے تھے۔

حال ہی میں گرفتار کیےگئے فلسطینیوں میں سے 20 سالہ زیاد ابو وھدان، 22 سالہ حازم صندوقہ، 19 سالہ فادی قیھان اور یگر کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل: نیتن یاھو کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.