• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کا مرتکب ہو رہا ہے:یو این مندوب

ہفتہ 26-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0786
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدیدار نے اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں غیراخلاقی، خوفناک اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی مرتکب ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دو فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کیا ہے وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی فورسز فلسطینیوں کے ماورائے قانون اور ماورائے عدالت قتل کی مرتکب ہور ہی ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر کی تل ارمیدہ کالونی میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ دونوں فلسطینی شہری کئی گھنٹے تک سڑک پرزندگی اور موت کی حالت میں تڑپتے رہے مگردرندہ صفت یہودی فوجیوں نے امدادی اداروں کو انہیں اٹھانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت تک نہیں دی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کو شہید کیا جا رہا ہے اس سے فلسطینیوں کے غم وغصہ میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔

نیکولائے ملاڈینوف نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الخلیل شہر میں دو روز قبل دو فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کرائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’بتسلیم‘‘ نے ویڈیو فوٹیج جاری کی ہےجس میں تل ارمیدہ کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مارنے کے بعد انہیں سڑک پر بے یارو مدد گار تڑپتے دکھایا گیا ہے۔ دونوں فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف اور اس کے ساتھی کو سروں میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکے چاقو کے ذریعے فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.