• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پولیس کا شہید فلسطینیوں کی جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Palestine Deadbody
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں شہید کیے گئے دو فلسطینی نوجوانوں فادی علون اور مہند الحلبی کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم”ضمیر” کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ بیت المقدس میں "مسکوبیہ” پولیس سینٹر کی پولیس نے بتایا ہے کہ وہ فی الحال شہید ہونےوالے فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کرسکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شہیدوں مہند الحلبی اور فادی علون کی میتیں بیت المقدس کے "ابو کبیر” اسپتال میں رکھی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس حکام سے شہید فلسطینیوں کے جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کیے تھے مگر قابض پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے ان کے جسد خاکی انسانی حقوق کے نمائندوں کے حوالے کرنے سے صاف انکار کردیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شام بیت المقدس میں باب الاسباب کے قریب فلسطینی شہری مہند حلبی نے فائرنگ کرکے دو یہودی ربیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔اسرائیلی پولیس نے فائڑنگ کرکے حلبی کو شہید کرڈالا تھا۔

دوسرے فلسطینی فادی علون کو اتوار کو علی الصباح العیسویہ میں باب العامود کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ دونوں شہداء کی میتیں اسپتال میں پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فادی علون نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.