• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر کا فدائی حملہ آور فلسطینیوں کے خاندان ملک بدر کرنے کا مطالبہ

پیر 29-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0486
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ میں شامل انتہا پسند وزراء نے فلسطینی قوم کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ حال ہی میں صہیونی ریاست کے ایک سرکردہ وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فدائی حملے کرنے والے فلسطینیوں کےخاندانوں کو شام یا غزہ بدر کردیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و نقل وحمل یسرائیل کاٹز نے اپنے ایک اشتعال انگیز ترغیبی بیان میں کہا ہے کہ میں حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطینی فدائی حملہ آوروں کے حوالے سے قانون مزید سخت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خاندانوں کو غرب اردن اور بیت المقدس سے نکال کر شام یا غزہ بے دخل کردیں۔

اسرائیلی وزیرکا کہنا تھا کہ میں جلد ہی پارلیمنٹ کے تمام ارکان سے فردا فردا بھی اس حوالے سے بات کروں گا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے نمائندوں سے بھی ملاقات میں قانون سازی کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے قانون کی ضرورت ہے جس کے تحت ان تمام فلسطینیوں کو ملک بدر کردیا جائے جن کے بچے یہودی آباد کاروں یا فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے سال اکتوبر کےبعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک دو سو کے قریب فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ بیشتر شہداء پرالزام ہے کہ انہیں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی کوشش میں مارا گیا، شہید کیے گئے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی وزیر کا فدائی حملہ آور فلسطینیوں کے خاندان ملک بدر کرنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.