• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیرکی کنیسٹ کے اجلاس سے بے دخلی کی پاداش میں عرب رکن زیرعتاب

جمعرات 05-11-2015
in عالمی خبریں
0
Ahmed AlTayabi
0
SHARES
0
VIEWS

حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب کمیونٹی سے منتخب رکن احمد الطیبی کی جانب سے ایک وزیرکو اجلاس سےنکالنے پر کنیسٹ نے انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرقائم مقام اسپیکر کی حیثیت سے احمد الطیبی کو پارلیمانی کارروائی سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عرب کمیونٹی کے نمائندہ سیاسی بلاک”عرب الائنس” نے احمد الطیبی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک کا مظہر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں ارکان کے طرز عمل کی نگران کمیٹی کی جانب سے عرب رکن پارلیمنٹ احمد الطیبی کو پارلیمانی اجلاسوں کی کارروائی سے روک دیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد الطیبی نے چند ہفتے قبل اسرائیلی وزیر زئیف الکین کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران نہ صرف جھاڑ پلا دی تھی بلکہ انہیں سیکیورٹی حکام کے ذریعے اجلاس سے باہر نکلوا دیا تھا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل احمد الطیبی قائم مقام اسپیکر کی حیثیت سے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس کے دوران ایک وزیر زئیف الکین نے عرب ارکان پارلیمنٹ پر اسرائیل میں کشیدگی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے قتل میں عرب ارکان پارلیمنٹ ملوث ہیں۔ اس پراحمد الطیبی نے انہیں صہیونیوں کا اصل چہرہ دکھانے کے بعد خاموش رہنے کی تاکید کی مگر وہ خاموش نہ ہوئے۔ انہوں نے الکین کا مائیک بند کرادیا اور بعد ازاں انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

احمد الطیبی کے اس جرات مندانہ اقدام پر اسرائیل کے دائیں بازو کے تمام سیاست دان متحد ہوگئے تھے۔ چنانچہ ان کی مہم کے نتیجے میں احمد الطیبی کو پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائیوں کی نگرانی اورقائم مقام اسپیکر کے فرائض انجام دینے سے روک دیا ہے۔

ایک دوسرے عرب رکن پارلیمنٹ اسامہ السعدی نے کہا کہ احمد الطیبی کو اجلاس کی کارروائی سے روکنا جمہوریت کی نفی اور عرب قوم سے امتیازی سلوک برتنے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمی فخر ہے کہ احمد الطیبی نے ایک یہودی وزیر کو ایوان سے نکال باہر کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی وزیرکی کنیسٹ کے اجلاس سے بے دخلی کی پاداش میں عرب رکن زیرعتاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.