(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے اندر دسیوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر اسلحہ بردار گاڑیوں کے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایک جانب شام کے تنازع میں خود کو غیر جانب دار قرار دینے کا دعویٰ کرتا ہے تاہم دوسری جانب شام میں فضائی آپریشن میں بھی مسلسل شامل ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام میں ان کی فوج کا ہدف جنگجو اور تنظیم کے اسلحہ سے لدے کنٹینر ہیں جو دوسرے ملکوں سے فراہم کیے جاتے ہیں۔وادی گولان میں فوجی کیمپوں کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بھی مناسب سمجھتے ہیں شام میں اسلحہ بردار ٹرکوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہماری کارروائیوں کا مقصد اسلحے کو اس کے استعمال سے قبل ہی تباہ کرنا ہے تاکہ بھاری ہتھیاروں کو داعش اور اسرائیل کے خلاف استعمال نہ کرسکے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے شام میں فضائی حملوں اور ان کے اہداف کا تذکرہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ حملے کب کیے گئےتھے اور ان کی نوعیت کیا تھی۔
