(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کے زیرانتظام ‘‘میزائل ریسرچ اور ٹیکنالوجی ہتھیاروں کے شعبے کا قائم مقام سربراہ اوفیر شیھم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے۔اوفیر شھیم اس محکمے کا دوسرا اہم عہدیدارہے جس نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل اسی شعبے کا سربراہ یئیر رمتی حساس معلومات کی منتقلی کے الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ شیھم کا استعفیٰ اسرائیل کے میزائل ڈویلپمنٹ شعبے اور وزارت دفاع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس شعبے کے دو سینیر عہدیداروں کی سبکدوشی کے بعد محکمہ دفاع کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مسٹر شیھم پچھلے چھ سال سے اسرائیل کے ‘‘حیٹز’’ میزائل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ تھے۔ ان کی جانشینی کے لیے ‘‘حیٹز’’ پروگرام کے سابق چیف ڈانی گولڈ، ریسرچ شعبے کے سابق رکن حاییم نگل اور کئی دوسرے افسروں کا نام لیا جاتا رہا ہے۔
