قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کو علی الصباح وسیع پیمانے پر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں کم سے کم دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیادہ تر گرفتاریاں القدس میں الشیخ جراح کے مقام سے کی گئیں۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت رامی ھشام ابو رموز، محمد ھشام ابو رموز، ایمن مروان ابو رموز، محمد مروان ابو رموز، انس عماد ابو میالہ، محمد نضال ابو میالہ، عمار نضالہ اور ابراہیم ناصر دندیس کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی عمریں 15 سے 24 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 104 بچوں اور 16 خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو الشیخ جراح سے گرفتار کیا۔گرفتار کیے جانے والے میں اسکولوں کے 21 طلباء بھی شامل ہیں۔