• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں اہم مقامات پر الیکٹرانک گیٹ نصب کردیے

جمعہ 09-10-2015
in عالمی خبریں
0
Electronic Gate
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے مسجد اقصیٰ اور قدیم بیت المقدس میں کئی اہم مقامات پر الیکٹرانک گیٹ نصب کرکے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اول تک رسائی روک دی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حلقوں نےصہیونی فوج کے اس اقدام کویکسر مسترد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے قدیم بیت المقدس کے باب الخلیل، باب السلسلہ، شاہراہ الواد، باب الحدید اور کئی دوسرے مقامات پر الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جس کے باعث فلسطینی شہریوں کو وہاں سے گؕذرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیت المقدس کے سماجی و اقتصادی سینٹر کے ڈائریکٹر زیاد الحموری نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قدیم بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کا مقصد فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا اور فلسطینی شہریوں کا ناطقہ بند کرنا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں صہیونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک گیٹنصب کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا تھا ہے۔

وزارت مذہبی امور واوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر اور بیت المقدس کی پولیس نے بیت المقدس کے چاروں اطراف میں الیکٹرانک گیٹ لگانے کا ایک انوکھا اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور اس تجویز کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اول میں آزادانہ آمد ورفت کی راہ میں رکاوٹ سے تعبیر کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کی نہیں بلکہ فلسطینی خود اپنے مقدس مقام کے تحفظ کے لیے کافی ہیں اسرائیل صرف قبلہ اول میں یہودیوں کا داخلہ آسان بنانے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ الیکٹرکگیٹ لگانے سے فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں آزادانہ آمد و رفت متاثر ہوگی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.