• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی دہشت گردی جاری، ایک اور بے گناہ فلسطینی کو شہید کردیا گیا

جمعرات 29-10-2015
in عالمی خبریں
0
Ramzan Alkhalil
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں چاقو سےحملے کی کوشش پر ماری گئیں مگر عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصباح مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک 22 سالہ فلسطینی مہدی رمضان المحتسب کو صہیونی فوجیوں نے راہ چلتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ المحتسب کو 50 میٹر کی مسافت سے گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا۔ فلسطینی شہریوں نے زخمی فلسطینی کو اٹھانے کے لیے جائے وقوعہ پرپہنچنے کی کوشش مگر قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کو قریب نہ جانے دیا۔ زخمی فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کرنے والوں کو گولی ماری کی دھمکی دی گئی۔ آدھے گھنٹے تک المحتسب تڑپتا رہا جس کے بعد جان جان آفریں کے سپرد کردی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان کو وسطی الخلیل جامع مسجد ابراہیمی کے قریب چوکی نمبر 160 کے قریب گولیاں ماری گئیں۔ زخموں سے تڑپتے فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی فوجیوں نے نائلون کا ایک ٹکڑا پھینکا اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ شہید ہوچکا ہے۔ زخمی فلسطینی جیسے جیسے حرکت کرتا اسرائیلی فوجی اسے مزید گولیاں مارتےجاتے۔ کئی گولیاں شہید کے سر اور گردن سے پار ہوگئیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے بعد علاقے میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ اسکولوں کے طلباء نے بھی صہیونی فوجیوں پر پتھرائو کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قابض فوجیوں نے بچوں کو منتشر کرنے کے لیے ان آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہری نے ایک یہودی فوجی کے سرمیں چاقو سے حملہ کردیا تھا جس کے بعد اسے گولیاں ماری گئیں۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کے پاس کوئی ایسا آلہ قتل نہیں تھا اور نہ ہی اس نے یہودی فوجیوں پر کسی قسم کا حملہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی دہشت گردی جاری، ایک اور بے گناہ فلسطینی کو شہید کردیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.