فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں بیت حنینا کالونی میں فلسطینی شہریوں موسیٰ الدسوقی اور سامی ادریس کے مکانات بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کردیے۔ جس کے نتیجے میں دونوں مکانوں میں مقیم ایک درجن سے زائد افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبورہیں۔
بیت حنینا میں مسمار کئے گئے فلسطینی مالک مکان نے بتایا کہ صہیونی بلدیہ کے حکام کی طرف سے اسے کسی قسم کا نوٹس نہیں بھیجا گیا۔ سوموار کے روز صہیونی بلدیہ کے کچھ حکام پولیس کے ہمراہ آئے اور ہمیں مکان خالی کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم نے یہ مکان غیرقانونی طورپر تعمیر کر رکھا ہے۔
دوسرے فلسطینی شہری سامی ادریس نے بتایا اس کا مکان جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر تھا جہاں سوموار کے روز اسرائیلی بلدیہ نے اسے غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔