• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

استنبول میں بین الاقوامی فلسطینی ’’ہیلتھ کیئر کونسل‘‘ کے قیام کا اعلان

پیر 14-01-2019
in عالمی خبریں
0
استنبول میں بین الاقوامی فلسطینی ’’ہیلتھ کیئر کونسل‘‘ کے قیام کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) استنبول میں فلسطینیوں کی صحت کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ’’ہیلتھ کیئر کونسل‘‘ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ہیلتھ کیئرکمیٹی کا تاسیسی اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرون ملک فلسطینیوں کی صحت اور دیگر ضروریات کے حوالے سے تزویراتی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا۔

قابل ذکر رہے کہ 10 نومبر 2018ء کو ترکی میں ہونے بیرون ملک فلسطین کانفرنس کے اجلاس میں بین الاقوامی فلسطینی ہیلتھ کمیٹی کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی میں بیرون ملک موجود فلسطینی طبی ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔

استنبول میں ہیلتھ کیئر کمیٹی کے تاسیسی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے اور کمیٹی کے اغراض ومقاصد، اس کے منصوبوں، اہداف اور اندرون اور بیرون فلسطین طبی سہولیات کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطین بین الاقوامی ہیلتھ کیئر کمیٹی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو فلسطینی قوم کے طبی حقوق کے لیے عملی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے طبی حقوق کے لیے بیداری کی مہمات چلائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کونسل فلسطین کے اندر طبی خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور ڈاکٹروں کی عالمی سطح پر پیشہ وارانہ تربیت کا بھی اہتمام کرے گی۔

ڈاکٹر محمد الانصاری کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا جب کہ ڈاکٹر خالد السلائمہ، ڈاکٹر کریم الخالدی، ڈاکٹر محمد امین اور ڈاکٹر مجدی کریم کو تاسیسی ارکان کا درجہ دیا گیا۔

Tags: استنبولبیداریبین الاقوامیترکیطبی حقوقفلسطینکمیٹیمیڈیاہیلتھ کیئر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.