رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک یہودی آباد کار نے اردن کی وادی رم میں اپنی شادی کی تقریب کا اعلان کیا۔ یہودی آباد کار نداف داغان کے اعلان کے بعد یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد وادی رم میں پہنچی اور تین روز تک وہاں میلے کا سماں باندھے رکھا۔
یہودیوں کی وادی رم میں تفریحی تقریب کے انعقاد پر اردن میں اسرائیل سے تعلقات کے خلاف سرگرم تحفظ وطن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں عمان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن یہودیوں کا نائٹ کلب نہیں ہے کہ اسے جب اورجہاں یہودی آباد کار چاہیں اپنی مرضی سے استعمال کرتے پھریں۔
خیال رہے کہ وادی رم اردن کے صدر مقام عمان سے 250 کلو میٹر دور ایک پرفضاء سیاحتی مقام ہے، جو اپنی تاریخی مقامات کی وجہ سے بھی اردن اور فلسطین سمیت پورے خطے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
