• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اتوار 22-09-2013
in عالمی خبریں
0
plf 22 fruit.packing
0
SHARES
0
VIEWS

اردن میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر”میڈ ان فلسطین” کا لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کرنے کے فراڈ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے چاہے ان پر "میڈ ان فلسطین” ہی کا لیبل کیوں نہیں لگایا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں اسرائیل سے تعلقات کی مخالف عوامی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بعض تجارتی ادارے اسرائیل سے سبزیاں اور پھل عمان لانے کے بعد ان پر فلسطین کا لیبل لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور اس طرح صہیونی مصنوعات کو اردن کے بازاروں میں پھیلایا جا رہا ہے۔

عوامی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے کارکنوں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیل سے سبزیاں اور پھل عمان لائے جا رہے ہیں اوران پر اسرائیل کی شناخت ختم کرکے انہیں فلسطینی قراردے کر لوگوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

بیان میں اردن کی کاروباری برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے فائدے کے لیے قوم کے ساتھ فراڈ نہ کریں۔ اسرائیل سے آنے والی تمام مصنوعات کو الگ رکھیں اور ان کی فروخت پرپابندی لگائیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے آنے والے سامان کو فلسطینی قرار دے کر فروخت کرنا اردن کے قومی مفاد میں نہیں بلکہ یہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھی ایک دھوکہ ہے۔ یہ ایک قسم کی ملاوٹ ہے اور ملاوٹ کرنے والوں کا انجام خوفناک ہوگا۔

مزاحمتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اردنی پارلیمنٹ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قراردادیں منظور کرچکی ہے لیکن اس کے علی الرغم یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ آیا حکومت کیوں کر صہیونی مصنوعات کو ملک کے بازاروں میں لانے کی اجازت فراہم کر رہی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.