• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن: اخوان المسلمون کے وفد کی ڈاکٹر مرسی کو مبارک باد دینے قاہرہ آمد

منگل 26-06-2012
in عالمی خبریں
0
plf urdan
0
SHARES
0
VIEWS

مصر میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی نے اردن کی اخوان المسلمون کی قیادت اور کارکنوں کو ایک نیا ولولہ دیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی اخوان المسلمون کی قیادت کا ایک سو رکنی وفد قاہرہ دورے کی تیاری کر رہا ہے جہاں یہ وفد نو منتخب مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات میں انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کرے گا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں اخوان المسلمون کی قیادت نے مصری اخوان قیادت سے رابطہ کیا ہے اور دورے کے بارے میں اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں اخوان المسلمون کی قیادت نے بھی اردن کے مہمانوں کا خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اردن میں اخوان المسلمون کے ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جماعت کے سیکرٹری جنرل ھمام سعید کی سربراہی میں ایک سو رکنی وفد جلد قاہرہ کا دورہ کرے گا جہاں یہ وفد نو منتخب صدر محمد مرسی کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرے گا۔ ادھر اردن میں بھی اخوان المسلمون کی جانب سے مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی پر تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں سینکڑوں اردنی شہریوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی کےجشن کی تقریبات میں نو منتخب مصری صدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.