• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اب اسرائیلی عدالتیں صرف فلسطینیوں کو ہی پھانسی کی سزا سنائیں گی

پیر 23-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1459
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے نئے وزیر جنگ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق اب اسرائیلی عدالتیں صرف فلسطینیوں کو ہی تختۂ دار پر لٹکائیں گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار ہاآرٹص نے لکوڈ پارٹی کے ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے بنیامین نیتن یاہو کی وفاقی کابینہ میں انتہا پسند اور دائیں بازو کی پارٹی "جوئش ہوم” کے سربراہ اویگڈر لیبرمین کی شمولیت کے بعد ، نیتن یاہو اور لیبرمین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سویلین عدالتوں میں یہودیوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو منسوخ کردیا جائے۔ اس ذریعے نے کہا کہ اس سمجھوتے کی بنیاد پر فوجی عدالتوں کی طرح سویلین عدالتیں بھی یہودیوں کو پھانسی کی سزا نہیں دیں گی اور ماضی کی طرح صرف فلسطینیوں کو ہی پھانسی دی جائے گی۔

ہاآرٹص نے لکھا ہے کہ لیبرمین نے اپنے ہی مطالبے سے پیچھے ہٹتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فوجی عدالتیں فلسطینیوں کے خلاف پھانسی کی سزا کا فیصلہ، تین میں سے دو ججز کی اکثریت پر ہی سنائیں گی جبکہ ماضی میں پھانسی کی سزا کا فیصلہ، اجماع کے مطابق ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی لکوڈ پارٹی ، جس کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو ہیں، نے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون کے مستعفی ہونے کے بعد، انتہا پسند اور دائیں بازو کی پارٹی "جوئش ہوم” کے سربراہ اویگڈر لیبرمین کو نیا وزیر جنگ منتخب کیا ہے۔ لیبر مین نے اس عہدے کے لئے نیتن یاہو کی یہ پیشکش ایسی حالت میں قبول کی ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے قتل عام کو نیتن یاہو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پہلی شرط قرار دی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.