(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ عالمی ممالک خاص طور پر مسلم ممالک کو غزہ میں صہیونی حکومت کے تباہ کن جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کے ساتھ تمام تر تجارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ سفاک صیہونی فوج بغیر کسی شرم کے متعدد جرائم اور حیران کن تباہ کاریاں کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ جرائم امریکا جیسے طاقتور ملک کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں لیکن اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کا راستہ بند نہیں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے غاصب ناجائز ر ا سرائیل کو دنیا کی سب سے زیادہ تنہا اور نفرت شدہ حکومت قرار دیا اور کہا کہ ایران کی سفارت کاری کی ایک اہم سمت دیگر ممالک کو اس مجرمانہ فوج کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دینا ہونا چاہیے۔
اپنے بیانات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی حکومت قومی طاقت اور وقار کے اجزا کو مضبوط کرنے کی پابند ہے ان اجزا میں سب سے اہم قوم کا جذبہ، حوصلہ، اتحاد اور امید ہیں، جنہیں الفاظ اور عمل دونوں سے پیدا اور تقویت دینی چاہیے۔