صر کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مصری وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ اسرائیلی جاسوس کی رہائی کے بدلے صہیونی جیلوں میں قید 81 مصری قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر کام شروع کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزیر اعظم عصام شرف کی سربراہی میں وزراء کونسل کے ایک اجلاس کے دوران معاملہ وزرات خارجہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس مصری فیصلے کے بعد مصر میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں زیر حراست صہیونی ایجنٹ ایلن گرابیل کی رہائی کے بدلے مصری قیدیوں کی رہائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
مصری سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی جاسوس ایلن گرابیل کو 12 جون کو مصر میں انتشار پھیلانے اور امن عامہ خراب کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ادھر اسرائیلی ریڈیو نے ایک نامعلوم اسرائیلی سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 81 مصری قیدیوں کے بدلے اسرائیلی ایجنٹ کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔