اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں منگل کے روز تلاشی کی کاروائیوں میں درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے کم سے کم 40 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” مرکز احرار” کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے کم سے کم 10 فلسطینوں کو حراست میں لیا۔ ان میں چار فلسطینی بیت ام سے گرفتار کیے گئے۔ ان کی شناخت نبیل حماد انو ماریہ، مہاب ابراہیم عیسیٰ بحر، محمد عایش خلیل ابو ماریہم موید عاید خلیل ابو ماریہ کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔رام اللہ میں اسرائیلی فوجویں نے سات افراد کو حراست میں لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں پانچ افراد النبی صالح قصبے سے اور دو کفرعین کے مقام سے تعلق رکھتے ہیں۔
نابلس سے بھی پانچ فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ تین فلسطینیوں کو دیر الشرف سے گرفتار کیا گیا۔
جنین شہر سے دو فلسطینی گرفتار کیے گئے دو فلسطینیوں کو قلقیلیہ سے اور چار کو بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔